27 اگست 2013 - 19:30
شام پر حملے کی دھمکیوں کا اثر، تیل کی قیمت بول رہی ہے سر چڑھ کر

شام پر فوجي حملے کي دھمکيوں کے نتيجے ميں عالمي منڈيوں ميں تيل کي قيمتيں بڑھنے لگي ہيں ـ

ابنا: امريکي وزير خارجہ جان کيري کي جانب سے شام کي حکومت پر کيميائي اسلحے کے استعمال الزام عائد کئے جانے  اور امريکي وزير جنگ کے اس اعلان کے بعد وہ شام پر فوجي حملہ کرنے کے لئے پوري طرح تيار ہيں عالمي بازار ميں تيل کي قيمت ميں اچھال آيا ہےـ لندن کے بازار ميں برنٹ تيل کي قيمت تين ڈالر کے اضافے کے بعد ايک سو چودہ ڈالر في بيرل ہوگئي ہےـگزشتہ ستائيس فروري کے بعد سے برنٹ خام تيل کي يہ سب سے اونچي قيمت ہےـ ويسٹ ٹکساس انٹرميڈي ايٹ خام تيل کي قيمت بھي تين ڈالر کے اضافے کے ساتھ ايک سو نو ڈالر بتيس سينٹ ہو گئي ہے جو رواں سال کي سب سے زيادہ زيادہ قيمت ہےـ حالانکہ شام تيل پيدا کرنے والا کوئي بڑا ملک نہيں ہے اور روزانہ صرف چار لاکھ بيرل تيل اس ملک ميں پيدا ہوتاہے ليکن تيل کے بازاروں کے ماہرين کو يہ خوف لاحق ہے کہ شام پر عسکري حملے سے پورا علاقہ متاثر ہوگا جس ميں تيل پيدا کرنے والے بڑے ممالک واقع ہيں ۔

.......

/169